1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. شراکت داریاں
  6. >
  7. پارٹنر کوڈ کیا ہے؟

پارٹنر کوڈ کیا ہے؟

پارٹنر کوڈ آپ کے پارٹنر لِنک کے آخر میں ایک الفا نیومیرک کوڈ ہوتا ہے۔ پارٹنرز، پارٹنر لِنک کی ہی طرح، اسے کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ کلائنٹس کسی مخصوص پارٹنر کے تحت اپنا پرسنل ایریا تخلیق کرتے ہوئے رجسٹریشن پیج پر اسے ’’پارٹنر کوڈ (اختیاری)‘‘ کے خانے میں درج کرسکتے ہیں۔

آپ کا پارٹنر کوڈ کہاں سے ملے گا

پارٹنر کوڈ پرسنل ایریا میں پارٹنر ایریا کے اندر ڈیش بورڈ پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Image

پارٹنر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن

جب کلائنٹس JustforexGO میں اپنا پرسنل ایریا رجسٹر کرنے کے لیے پارٹنر لِنک پر کلک کرتے ہیں، تو وہ پارٹنرشپ کی توثیق کے لیے پارٹنر کوڈ درج کرسکتے ہیں۔ تاہم یہ اختیاری ہے، کلائنٹ پارٹنر کوڈ درج کیے بغیر بھی رجسٹریشن کا عمل جاری رکھ سکتا ہے۔ اگر پارٹنر کوڈ کو خالی چھوڑا گیا ہو تو پرسنل ایریا اُس پارٹنر کے تحت رجسٹر ہوگا جس کا پارٹنر لِنک استعمال کیا گیا تھا۔

Image

نوٹ:

  • یہ خانہ اختیاری ہے، لہٰذا کلائنٹس اسے خالی چھوڑ سکتے ہیں۔
  • اگر غلط پارٹنر کوڈ کا اندراج کیا گیا ہو تو سسٹم خرابی کا ایک پیغام دکھائے گا۔ کلائنٹس کوڈ کا اندراج چھوڑ کر اس کے بغیر رجسٹر ہوسکتے ہیں۔

دو مختلف پارٹنرز سے متعلقہ پارٹنر لِنک اور پارٹنر کوڈ کا استعمال کرنا

اگر کلائنٹ رجسٹریشن فارم پر کسی مختلف پارٹنر کا پارٹنر کوڈ درج کرتے ہوئے، رجسٹر ہونے کی غرض سے JustforexGO کی ویب سائٹ پر جانے کے لیے کسی پارٹنر لِنک پر کلک کرتا ہے، تو پرسنل ایریا اُس پارٹنر کے تحت رجسٹر ہوگا جس کا پارٹنر کوڈ درج کیا گیا تھا۔ اگر پارٹنر کوڈ کو خالی چھوڑا گیا ہو تو پرسنل ایریا اُس پارٹنر کے تحت رجسٹر ہوگا جس کا پارٹنر لِنک استعمال کیا گیا تھا۔